علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوے کا تحریری حکم جاری

Apr 15, 2023 | 17:50 PM

ایک نیوز:سیشن کورٹ لاہور نے علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوے کا تحریری حکم جاری کردیا، میشا شفیع ایک بار پھر جرح کیلئے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت پیش نہ ہوسکیں۔ گلوکارہ کو جرح کا آخری موقع دے دیا۔

 میشا شفیع کی جانب سے جنسی ہراساں کرنے کے الزامات لگانے پر دعویٰ دائر کیا گیا تھا۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ میشا شفیع کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے پر علی ظفر کے وکیل نے اعتراض کیا، علی ظفر کے وکیل نے بتایا کہ میشا شفیع نے 2019ء میں اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا، انہوں نے بتایا کہ 4 سال سے میشا شفیع نے جرح مکمل نہیں کرائی۔

تحریری حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ علی ظفر کے وکیل نے استدعا کی کہ میشا شفیع کی جرح کو یقینی بنایا جائے۔

میشا شفیع ایک بار پھر جرح کیلئے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت پیش نہ ہوسکیں، عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کو جرح کا آخری موقع دے دیا۔ سماعت 2 مئی تک ملتوی کردی گئی۔

مزیدخبریں