ایک نیوز:مرحوم کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد علی سدپارہ نے دنیا کی 10ویں سب سے بڑی چوٹی اناپورنا کو بغیر آکسیجن سر کرلیا۔
15 April 2023
— Chhang Dawa Sherpa (@ChhangDawa) April 15, 2023
• Wake up Pakistan ????????!!!
•Sajid Ali Sadpara, a son of legend Ali Sadpara successful reached to the top of Mt. Annapurna this afternoon, unsupported and without using supplementary O2, as a part of @sst8848 Annapurna Exped.
• Congratulations @sajid_sadpara pic.twitter.com/9i4xOFsu73
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سیون سمیٹ ٹریک ٹیم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ نیپال کی مشکل ترین چوٹیوں میں شامل اناپورنا کو ساجد سدپارہ بغیر آکسیجن کے سر کرلیا ہے، اناپورنا پہاڑ کی بلندی 8091 میٹر / 26545 فٹ ہے جبکہ یہ پہاڑ سلسلہ کوہ ہمالیہ میں واقع ہے۔
ساجد سدپارہ نے چوٹی سر کرنے کے بعد ٹوئٹ کیا کہ یہ ’’ پاکستان کے لیے بہت بڑی کامیابی اور میرے لیے اعزاز کی بات ہے‘‘۔
واضح رہے کہ سال 2021 میں ساجد سدپارہ نے دوسری مرتبہ بغیر آکسیجن کے 8611 میٹر دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کی تھی، وہ اس دوران اپنے مرحوم والد معروف کوہ پیما علی سدپارہ کا جسدخاکی ڈھونڈنے کی مہم پر تھے۔
First summit of any 8000er in Nepal for the season.
— Sajid Ali Sadpara (@sajid_sadpara) April 15, 2023
Sajid Sadpara climbed the Mt unsupported, without O2 as part of @sst8848 Team
Huge Achievement and great matter of honour for Pakistan ????????
Ali Sadpara must be very proud today #Annapurna2023 pic.twitter.com/FFPktud887
ساجد سدپارہ کا کہنا تھا کہ محمد علی سدپارہ کے جسد خاکی کو کیمپ فور سے لانا ناممکن تھا جس کے باعث انکی تدفین وہیں کردی۔