سابق فاسٹ باؤلر کو کوچنگ کا خواب دکھا کر ہری جھنڈی دکھا دی گئی

سابق فاسٹ باؤلر کو کوچنگ کا خواب دکھا کر ہری جھنڈی دکھا دی گئی

ایک نیوز: مکی آرتھر نے یاسر عرفات کو قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کا خواب دکھا کر ہری جھنڈی دکھادی۔

تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر یاسر عرفات کو قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کی آفر کی گئی تھی، مکی آرتھر نے یاسر  کو براہ راست قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ بننے کی آفر کی تھی اور سابق کرکٹر نے مکی آرتھر کو قومی کرکٹ ٹیم کے لیے اپنی خدمات کی مکمل دستیابی دے دی تھی۔جس کے بعد  یاسر عرفات قومی کرکٹ ٹیم کے طویل عرصے کے لیے بولنگ کوچ بننے کے لیے تیار بھی ہوگئےتھے اور انگلینڈ میں مقیم یاسر عرفات نے سسکس کاؤنٹی اور ایلدم کالج کو استعفے کا پیغام بھی پہنچا دیاتھا۔

 حال ہی میں مکی آرتھر نے یاسر عرفات سے رابطہ کرکے باؤلنگ کوچ کی آفر سے معذرت کرلی۔پی سی بی کے پلان میں قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے لیے سابق پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہیں۔پی سی بی کی جانب سے مکی آرتھر کو جواب دیا گیا ہے کہ پی سی بی صرف غیر ملکی کوچز کے ساتھ طویل مدت کانٹریکٹ کرنا چاہتاہے اور ان کے پلان میں لوکل کوچز نہیں۔مکی آرتھر کو پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے غیرملکی کوچز منتخب کرنے کے لیے مکمل اختیارات دیےہوئےہیں۔