13سال بعدوطن لوٹےشہری سےڈاکو پاسپورٹ سمیت 14ہزارریال لےگئے

Apr 15, 2023 | 16:25 PM

ایک نیوز: ڈاکو13 سال بعد وطن لوٹنے والے شہری سے پاسپورٹ اور 14 ہزار سعودی ریال لوٹ کر لےگئے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ بہارہ کہو کی حدود میں پیش آیا جہاں شہری سے ڈکیتی کی واردات کی گئی۔
شہری کی جانب سے ایف آئی آر درج کروائی گئی جس کے مطابق 3 ڈاکو اس سے پاسپورٹ اور14 ہزار سعودی ریال لیکر فرار ہو گئے۔

مزیدخبریں