ایک نیوز: انڈی پینڈنٹ پاور پروڈیوسرز نے پاور ہاوسز کی مرمت کیلئے حکومت سے 710 ملین ڈالر مانگ لئے۔
رپورٹ کے مطابق انڈی پینڈنٹ پاور پروڈیوسرز نے حکومت کو خط لکھا اور 710 ملین ڈالر کی بڑی رقم مانگ لی۔ انڈی پینڈنٹ پاور پروڈیوسرز نے خط میں لکھا کہ 710ملین ڈالر کی رقم وزارت خزانہ فوری جاری کرے۔پاور پلانٹس بند ہونے اور پاور ہاوسز کی مرمتی بند ہونے کا خدشہ ہے ۔مِلک میں ڈالر کی کمی کے باعث ہمارا منافع بھی بیرون ملک منتقل نہیں ہورہا ۔
انڈی پینڈنٹ پاور پروڈیوسرز نے خط میں مزید کہا کہ ہمارے شئیر ہولڈرز کو مالی نقصان کا سامنا ہے۔اسٹیٹ بینک کے ذریعے رقوم کی بیرون منتقلی نہ ہونا بھی حکومتی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔