سپریم کورٹ کے سینئر جج کے خلاف بھی ریفرنس دائر 

سپریم کورٹ کے سینئر جج کے خلاف بھی ریفرنس دائر 

ایک نیوز: سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز کے خلاف ریفرنس دائر  کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہری آمنہ ملک کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرننس دائر کیا گیا ہے۔ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مختلف ارتھارٹیز کو خطوط لکھے اور پھر میڈیا کو فراہم کیے ۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں بھی شرکت کی ۔ ریفرنس میں مزید کہا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کرپشن مین ملوث افراد کے درمیان بیٹھے رہے اور ادارے کی بے توقیری کروائی ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے حلف کی بھی خلاف ورزی کی ہے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آئین کی متعدد شقوں کی خلاف ورزی کی ہے۔سپریم جوڈیشل مس کنڈکٹ کرنے پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کارروائی کرے