ایک نیوز:شکر گڑھ میں جموال موڑ کے قریب مفت آٹا سنٹر میں دھکم پیل سے بزرگ شہری دم توڑ گیا۔ ستر سالہ بزرگ عبدالروف اپنے نواسے کے ساتھ14 کلومیٹر دور ننگل بھجنہ سے مفت آٹا لینے پہنچا تھا ۔
تفصیلات کے مطابق شکر گڑھ کے علاقے جموال موڑ کے قریب میرج ہال میں قائم مفت آٹا پوائنٹ پرننگل کا رہائشی صبح سے آٹے کے انتظار میں کھڑا تھا۔ باری آنے پر عبدالروف آٹے کا تھیلہ لے کر رش سے نکلتے ہوئے بہوش ہوگیا اور دم توڑ گیا ۔
آٹا سنٹر کے فوکل پرسن کا کہنا ہے کہ بزرگ شہری آٹا لیکر سنٹر سے باہر نکلا تو دل کا دورہ پڑنے سےزمین پر گرگیا۔ عبدالروف کو ریسکیو اہلکاروں نے ہسپتال منتقل کیا ۔ جہاں ڈاکٹروں نے اسکی موت کی تصدیق کر دی ۔
انتظامیہ شکرگڑھ کاکہناہے کہ بزرگ شہری اپنے نواسے کے ساتھ آٹا لیکر پوائنٹ سے باہرجا چکے تھے۔بزرگ شہری کو راستے میں کسی کے انتظار کے دوران ہارٹ اٹیک آیا۔
مفت آٹاسکیم ایک اورزندگی نگل گئی
Apr 15, 2023 | 14:38 PM