ہتھنی نورجہاں کی حالت تشویشناک، بین الاقوامی ڈاکٹرز سے رابطہ

ہتھنی نورجہاں کی حالت تشویشناک، بین الاقوامی ڈاکٹرز سے رابطہ

ایک نیوز: کراچی چڑیا گھر کی ہتھنی نورجہاں کا علاج جاری ہے اور فورپاز انٹرنیشنل کی ٹیم کو بلانے کیلئے بھی رابطہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چڑیا گھر انتظامیہ نے بین الاقوامی این جی او فور پاز سے کی ہدایت پر ہتھنی کا علاج جاری کیا ہے۔ چڑیا گھر کے ڈاکٹرز  کی جانب سے ہتھنی کو مختلف ادویات دی جارہی ہیں۔ ہتھنی نورجہاں کو ملٹی وٹامن کی ڈرپ لگائی جارہی ہیں۔ کرین کے زریعے ہتھنی کی پوزیشنبھی  تبدیل کی گئی  ہے۔ ڈاکٹرز  کی جانب سے خوراک میں ہتھنی کو ہراگھانس،خربوزہ،گنا،گڑ کے چاول اور تربوز دیا گیا 

ڈائریکٹر زو کنور ایوب کا کہنا ہے کہ  کریٹیکل فیس سے ہتھنی نکل گئی ہے 48 گھنٹے کراچی چڑیا گھر کی انتظامیہ نے پریشان کن گزارے۔ہتھنی کاعلاج ماہرین کی زیر نگرانی کیا جارہا ہے ،نورجہاں اس وقت آئی سی یو کنڈیشن میں ہے ۔فورپاز کی ویٹ ڈاکٹرز کی ہدایات  کے مطابق ہی نورجہاں کا علاج اور دیکھ بھال کی جارہی ہے۔ہتھنی کو نرم غذا کھائی جارہی ہے، ادویات اور ڈرپس دی جارہی ہیں۔صرف میڈیا کو اجازت اس لیے دی گئی ہے کہ کوئی غلط فہمی میں نہ مبتلا ہو جائے۔ہتھنی کو کم سے کم لوگوں میں ماحول اچھا لگتا ہے اس لیے اسے  اکیلا چھوڑا جائے۔ہتھنی کو قدرتی ماحول فراہم کرنے کیلئے مڈماسک کا لیپ کیاگیا  اور مٹی وغیرہ رکھ دی ہے۔

 ڈائریکٹر زو کنور ایوب  کا مزید کہنا ہے کہ بین الاقوامی ڈاکٹرز کی ٹیم کو پاکستان بلانے کے لئے  فور پاز کی ٹیم لیڈر سے بات ہوئی اور آفیشلی ای میل کردی گئی ہے۔اب ان کے رپلائے کا انتظار ہے،امید یے کہ دوتین دن میں   بین الاقوامی این جی او فور پوز کراچی پہنچے گی ۔چڑیا گھر انتظامیہ نورجہاں کی دیکھ بھال اور علاج میں کسی قسم کی کمی نہیں  کر رہا۔

 ڈائریکٹر زو کنور ایوب