ایک نیوز: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا دوسرا ٹاکرہ آج ہو گا جس کیلئے سخت سیکیورٹی کے انتطامات کیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نےکھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کو بھرپور سیکورٹی فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کا کہناہے کہ میچ کے سiکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل ہیں۔میچز کے لئے پہلے سے زیادہ بہتر سیکیورٹی ایس او پیز تشکیل دیئے ہیں۔سیف سٹیز اتھارٹی،ضلعی انتظامیہ سمیت تمام اداروں سے کوارڈینیشن مکمل ہے۔میچ سکیورٹی پر 08 ہزار سے زائد افسران اور جوان، لیڈیز پولیس اہلکار تعینات ہوں گی۔ایلیٹ فورس کی 43،ڈولفن سکواڈ107،پولیس ریسپانس یونٹ کی 58 ٹیمیں پٹرولنگ کریں گی۔روٹ،سٹیڈیم،قیام گاہ سمیت اہم مقامات کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ ہو گی۔
بلال صدیق کمیانہ کا کہناہے کہ ڈیوٹی پوائنٹس پر پولیس جوان انتہائی الرٹ رہیں،مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں گے۔شہر بھر میں سرچ اینڈ سویپ آپرشنز جاری ہیں،سیکورٹی چیکنگ کے لئے ویجیلنس ٹیمیں مقرر کی گئی ہیں۔شہریوں کی آگاہی،ٹریفک روانی کے لئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ٹیموں کے لئے دوران مومنٹ زیرو روٹ ہے اس لیے شہری مخصوص اوقات میں متبادل روٹس اختیار کریں۔شائقین کرکٹ کھیل سے لطف اندوز ہونے کیلئے لاہور پولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔