ایک نیوز:حسن ابدال میں آٹاپوائنٹ بندہونے کے معاملے پرشہریوں نے شدیداحتجاج کیا،دھکم پیل میں اندرونی دروازے کا شیشہ بھی ٹوٹ گیا۔
تفصیلات کے مطابق حسن ابدال میں مشتعل عوام نے آٹا پوائنٹ کا تالا توڑ کر آٹے پر دھاوابول دیا، شہری آٹا پوائنٹ پر پڑا آٹا لے کر غائب ہوگئے،دھکم پیل میں آٹا پوائنٹ کے دروازے کا شیشہ بھی ٹوٹ گیا۔
عینی شاہدین کاکہناتھاکہ لوگ آٹا پوائنٹ سے تین تین توڑے اٹھا کر لے گئے ہیں،کچھ لوگ آٹا لےجانے میں کامیاب ہو گئےاورمتعدد شہری محروم رہ گئے۔
واضح رہے کہ انتظامیہ نےاپنے موقف میں آٹے کی عدم دستیابی کا بتایا تھا،جبکہ آٹا پوائنٹ پر پڑے آٹے کے 150 توڑے شہری لوٹ کر غائب ہوگئے۔