ایک نیوز: پنجاب یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن میں ضابطہ تعیناتیوں کیخلاف انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن میں خلاف ضابطہ تعیناتیوں کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد محکمہ اینٹی کرپشن نے درخواست ملنے پر انکوائری شروع کر دی ہے۔اینٹی کرپشن کے ذرائع کا کہناہے کہ پروفیسرڈاکٹر ثانیہ زاہرہ ملک سمیت دیگر کی تعیناتی قوائد ضوابط کے برعکس کی گئی ہے۔اینٹی کرپشن نے رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی ، ڈائریکٹر آئی بی اے اور ایڈیشنل رجسٹرارسے ریکارڈ منگوا لیا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر ثانیہ زاہرہ ملک و دیگر کی تعیناتی کا ریکارڈ 26 اپریل تک طلب کیا گیا ہے۔
درخواست گزار کا کہناہے کہ آئی بی اے میں خلاف ضابطہ تعیناتیوں سے دیگر پروفیسرز مایوسی کا شکار ہیں۔اس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ بھی فیصلہ دے چکی ہے۔خلاف ضابطہ تعینات ہونے والے پروفیسرزکے خلاف کارروائی کرکے موصول شدہ تنخواہیں واپس لی جائیں۔