ایک نیوز: جعلی پیر نے گھر والوں کو اشیا ڈبل کرنے کا ڈرامہ رچا کر زہر والی کھیر کھلا دی جس کے بعد گھر کا صفایا کردیا۔
تفصیلات کے مطابق میکلوڈگنج کے نواحی گاوں کرم پور گدھوکا میں جعلی ڈاکوں پیر محمد خان نے پورے گھر کے افراد کے لیے کھیر پکوائی اور اس میں زہریلی دوائی ملا دی جس سے تمام گھر والے بے ہوش ہو گے۔ جعلی پیر نے اشیاء کے ڈبل ہونے کا ڈرامہ رچایا اور تمام گھریلو اشیاء کے منہ کھلوا دیے ۔
جب سب گھر والے بے ہوش ہوگئے تو رات کو اپنے دیگر ساتھی بلوا کر تمام گھر کا صفایا کرکے فرار ہوگے ۔ جعلی ڈاکوں پیر محمد خان کا تعلق عارف والا سے ہے، جعلی پیر ڈاکو سونا چاندی اور نقدی بھی ساتھ لے گے۔ گھر کے 6افراد جن میں مرد خواتین شامل تھے. جس میں محمد یارعمر 70سال،ریاض احمد30سال،مظہر عباس28سال،یاسر،سریا بی بی،سمیابی بی،ظفر اقبال شامل ہٰیں ۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر اہلخانہ کو رسیکیو کرکے میکلوڈگنج ہسپتال پہنچا دیا ۔ڈاکٹر عملہ کے مطابق تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہہی ہے ۔پولیس جعلی پیر کو گرفتار کرنے میں نا کام ہے۔