عمرہ زائرین کی تصویرنے لاکھوں لوگوں کے دل جیت لئے

عمرہ زائرین کی تصویرنے لاکھوں لوگوں کے دل جیت لئے
کیپشن: The picture of Umrah pilgrims won the hearts of millions of people

ایک نیوز: سعودی عرب میں مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے قریب احرام میں ملبوس عمرہ زائرین کے سجدے کے منظر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی فوٹو گرافر عبدالرحمن السھلی نے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔
سعودی فوٹو گرافر کا کہنا ہے کہ عصر کی نماز ادا کرتے ہوئے زائرین کی تصویر بنائی جس میں نمازی سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند نظر آرہے ہیں۔ تمام عمرہ زائرین سجدے کی حالت میں اور احرام میں ہیں۔ 
صارفین نے اس دلکش منظر پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’سجدے کے دوران عمرہ زائرین بکھرے ہوئے سفید موتی‘ کی مانند لگ رہے ہیں۔  بعض صارفین نے کہا کہ’ تصاویر دیکھ کر اطمینان، سکون اور روحانیت محسوس ہورہی ہے۔