ایک نیوز:پسرورمیں بھارتی ساختہ 18پونڈوزنی اینٹی ٹینک مائن برآمد،بم ڈسپوزل اسکواڈنے مائن کوناکارہ بناکرقبضہ میں لے لیا۔
سول ڈیفنس ذارئع کے مطابق پسرورکے سرحدی علاقہ دیولی کے مقام سے 18پونڈ وزنی بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن برآمد ہوا۔ بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن نالہ ڈیک پر بند باندھنے والے مزدوروں کو ملا ۔
اینٹی ٹینک مائن بھارت سے نالہ کے ذریعے سیلابی پانی میں بہہ کر آیا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر مائن کو ناکارہ بنا کر قبضہ میں لے لیا۔
یاد رہے گزشتہ سال دسمبر میں بھی ظفروال نالہ ڈیک کے مقام سے بھارتی ساختہ انٹی ٹینک مائن برآمد ہوئی تھی، جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا تھا۔
بھارت کی طرف سے ہر سال گرمیوں کے آغاز میں بھارتی ساختہ بارودی سرنگیں اور اسلحہ بہہ کر آنا معمول بن چکا ہے ۔
جس کا معاملہ سفارتی سطح پر بھی اٹھایا گیا ہے لیکن بھارت کی جانب سے اس کے سد باب کے لئے تاحال کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔