کراچی: دوست نے دوست کو اغوا کروا کر تاوان طلب کرلیا

کراچی: دوست نے دوست کو اغوا کروا کر تاوان طلب کرلیا

ایک نیوز: کراچی کے علاقے رضویہ تھانے کی حدود میں دوست نے دوست کو اغوا کرواکراہلخانہ سے 10 لاکھ  برائےتاوان طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق رضویہ سوسائٹی پولیس نے اغواء برائے تاوان کا کیس چند گھنٹوں میں حل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی مشال کے دوست جنید نے اسے چائے کے ہوٹل پرمیٹنگ کے لئے بلایا لیکن تھوڑی دیرمیں ایک گاڑی آکر رکی جس میں اغواکار سوار تھے اور انہوں نےمشال کو اغوا کر لیا۔

ملزمان نے جنید کو بھی اغوا کرنے کا ڈرامہ کیا اوراسے دوسری موٹرسائیکل پر سوار کیا۔کارمیں موجود دو نوں اغواکاروں نے دھوکہ دینے کےلیے پولیس کی وردی کا استعمال کیا۔ ملزمان نے مشال کی فیملی سے 10 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔

پولیس نےاغواکاروں کو تاوان لینے کےلئے بلوایا اور  ملزم ساجد علی کو گرفتار کر لیا  اس کے ساتھ ہی تاوان کی رقم 50 ہزار روپے برآمد کرلیے۔ فرارملزمان جنید اوراحمد کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ دو روزقبل رضویہ تھانے کی حدود میں ذیشان پارک کے قریب ہوٹل سے مشال نامی شہری کواغوا کیا گیا تھا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-04-15/news-1681541922-6914.mp4