ایک نیوز: رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے جامعہ کراچی کی رہائشی کالونی میں رہائش پذیر ممتاز علمی شخصیت کے گھر ڈکیتی کی واردات ناکام بناتے ہوئے ملزم اور ملزمہ کو رنگے ہا تھوں گرفتار کر لیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کی رہائشی کالونی میں ملزمان گھر کے افراد کو یر غمال بناکر واردات کر رہے تھے کہ رینجرز اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر واردات کو ناکام بنایااور ملزمان کو گرفتار کرکے قبضے سے چھینے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات 12تولے سونا ، 7عدد موبائل فونز ، نقلی پستول ، موٹرسائیکل اور نقدی برآمد کرلی۔
ترجمان رینجرز کاکہناتھاکہ ملزم معراج علی نے اعتراف کیا کہ ملازمہ مریم بی بی ڈکیتی کی واردات کرانے میں ملو ث ہے، ملزمہ کی نشاندہی و معلومات پر ڈکیتی کی گئی تھی۔ ملزمہ مریم بی بی کے ساتھ 5سال سے تعلقات ہیں اور ڈکیتی کی منصوبہ بندی یکم رمضان المبارک سے کر رہے تھے ،جنہیں بروقت گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کیلئےپولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔