گورنرپنجاب نےیونیورسٹیوں میں اہم نامزدگیوں کی منظوری دے دی

گورنرپنجاب نےیونیورسٹیوں میں اہم نامزدگیوں کی منظوری دے دی

 ایک نیوز: گورنر پنجاب نے بطور چانسلر سرگودھا یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر کی نامزدگی سمیت مختلف سمریوں کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے یونیورسٹیوں میں اہم تقرریوں و تبادلوں کی منظوری دیتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمد الیاس طارق کو سرگودھا یونیورسٹی کا  پرو وائس چانسلر نامزد کر دیا ہے۔گورنر پنجاب نے ڈاکٹر اظہر عباس خان  ایسوسی ایٹ پروفیسر لیہ یونیورسٹی کو رجسٹرار کے عہدے کا اضافی چارج تفویض کر دیا ہے۔ گورنر پنجاب نے محمد اعجاز ایسوسی ایٹ پروفیسر کو کنٹرولر امتحانات کا اضافی چارج دے دیا ہے۔ گورنر پنجاب نے بطور پیٹرن ڈاکٹر قیصر عباس، وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی کو ہجویری یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کا ممبر نامزد کر دیا ہے۔

گورنر پنجا ب نے پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر، وائس چانسلر ساہیوال یونیورسٹی کو اوکاڑہ یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ کا ممبر 3 سال کی مدت کے لیے نامزد کر دیا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر محمد گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے رجسٹرار کے  عہدے کے اضافی چارج میں 6 ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔