انسداد دہشتگردی مہم کو منطقی انجام تک لے جائیں گے،کورکمانڈرکانفرنس

Apr 15, 2023 | 11:17 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت 257 ویں کور کمانڈر کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ملک کی سیکیورٹی صورت حال خصوصاً سرحدوں اور داخلی سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں اندرونی اور خطے کے سیکیورٹی امور کا جائزہ بھی لیا گیا۔پاکستان کو درپیش اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی چیلنجز کا جائزہ بھی لیا گیا.

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عسکری قیادت درپیش چیلنجز سے مکمل طور پر آگاہ ہے، عسکری قیادت عوام کے تعاون سے اپنی آئینی ذمے داریاں نبھانے کا عزم کرتی ہے۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج اندرونی و بیرونی خطرات کا جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔سیکیورٹی فورسز مغربی سرحد کے ساتھ اینٹی لیجنس بیسڈ آپریشن کررہی ہیں،دہشتگردی کے لعنت کے خاتمے کیلئے قوم اورحکومت کے تعاون  طویل مدت سے نبردآزما ہیں۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی منظوری سے انسداد دہشتگردی مہم کو منطقی انجام تک لے جائیں گے،کانفرنس میں نیشنل سیکیورٹی کونسل اہداف کو یقینی بنانے  کےلیے عزم کا اعادہ  کیا گیا ہے۔تمام عناصر مل کر مقررہ اہداف کے حصول کےلیے منظم کاوشیں کریں گے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-04-15/news-1681539362-2537.mp4

مزیدخبریں