کراچی:گاڑیوں کے شیشے چوری کرنے کاالزام،2ملزم ہلاک

کراچی:گاڑیوں کے شیشے چوری کرنے کاالزام،2ملزم ہلاک
کیپشن: Karachi: Accused of stealing car glasses, 2 accused killed

ایک نیوز:کراچی کے علاقے عزیز آباد میں گاڑیوں کا قیمتی سامان چوری کرنے والے دو مبینہ ملزمان عوام کے ہتھے چڑھ گئے، فائرنگ سے دونوں ہلاک ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد بلاک 8 مور پارک کے قریب شہری کی فائرنگ سے دو مبینہ چور ہلاک کردئے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں افراد چور ہیں جنھیں چوری کی واردات کے دوران عوام نے پکڑ لیا تھا اور فائرنگ کرکے ہلاک کردیا جنکی شناخت طور جان ولد ملوک اور خدا نور ولد حاجی محمد کے ناموں سے ہوئی کی گئی ہے ۔
پولیس کامزیدکہناہے کہ دونوں ہلاک ملزمان سہراب گوٹھ مچھر کالونی کے رہائشی ہیں جنکے قبضے سے گاڑی کے شیشہ توڑنے والے دستانے اور دیگر اوزار ملے ہیں ۔جبکہ علاقے میں ایک گاڑی کے شیشے بھی ٹوٹے ہوئے ہیں ۔جس میں سے دونوں ملزمان گاڑی کا پینل نکال رہے تھے۔