اے این ایف کی کارروائی، 168 کلو منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزمان گرفتار

Apr 15, 2023 | 10:53 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: اے این ایف نے ملک بھر میں کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کارگو بس میں چھپا کر 168 کلو منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے راولپنڈی انٹرنیشنل میل آفس میں 2 مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے لندن بھیجے جانیوالے 2 پارسلوں سے 1840 نشہ آور گولیاں برآمد کر لی ہیں۔ اے این ایف نےباچہ خان ائیرپورٹ پشاور سے دبئی جانے والےخیبر کےرہائشی مُلزم کو گرفتار کر لیا ہے،ملزم کے پیٹ سے 83 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئےہیں۔

اے این ایف اور ایف سی نے خیبر میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے  کوئٹہ سے کراچی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہیں۔  اس کے علاوہ حب ِوندر آر سی ڈی ہائی وے کے قریب بڑی کارروائی کرتے ہوئے  پلاسٹک کے تھیلوں سے 27 کلو چرس برآمد کیے ہیں۔کارگو بس میں بنے خُفیہ خانےسے 168 کلو چرس برآمد ہوئی ہے۔جس میں کوئٹہ کے رہائشی 4 ملزمان گرفتار ہوئے ہیں۔ گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا.

مزیدخبریں