ایک نیوز: حکومت نے رمضان المبارک تک چینی 95 روپے فی کلو گرام فروخت کرنے کا اعلان کر دیا،سستی چینی کی تقسیم آبادی کی بنیاد پر ہو گی،نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب کی 11 کروڑ آبادی کے لئے 20 ہزا رمیٹرک ٹن سستی چینی مخصوص سیلز پوائنٹس پر عوام کو فروخت کی جائے گی،سب سے زیادہ کوٹہ لاہور کو 2023ٹن دیا جائے گا،فیصل آباد کو 1431، گوجرانوالہ912 جبکہ سیالکوٹ 708 میٹرک ٹن کوٹہ دیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قصور 628، ملتان 863، راولپنڈی 983، ساہیوال 458 جبکہ سرگودھا کے لئے 673 ٹن کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔سستی چینی کی فروخت کا فیصلہ وفاقی وزیرخوراک طارق بشیر چیمہ اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں کیا گیا،یوٹیلیٹی اسٹور پر چینی کی قیمت 91 روپے فی کلو گرام ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت 125 روپے فی کلو گرام ہے۔