وزیراعظم کی تقریر کے دوران دھماکہ، بھگدڑ مچ گئی

 وزیراعظم کی تقریر کے دوران دھماکہ، بھگدڑ مچ گئی

ایک نیوز: جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا کی تقریر کے دوران دھماکہ ہوا جس سے بھگدڑ مچ گئی لیکن دھماکہ میں وزیراعظم محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق جاپانی وزیر اعظم مشرقی جاپان کے شہر واکایاما میں تقریب سے خطاب کررہے تھے کہ زوردار دھماکا ہوا۔دھماکے کے بعد ہر طرف دھواں پھیلنے سے افراتفری مچ گئی  لیکن سیکیورٹی اہلکاروں نے وزیراعظم کو  تقریب سے باہر نکال لیا۔

 اطلاعات کے مطابق دھماکا سموک بم پھینکنے سے ہوا  تھاجسے تقریب میں وزیراعظم کے نزدیک موجود کسی شخص کی جانب سے پھینکا گیا تھا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کےقریب نامعلوم شخص نے پائپ نما کوئی چیز پھینکی تھی۔ وزیراعظم پراسموک بم پھینکنے والے کوحراست میں لینے کے بعد فوری طور پر معاملے کی تحقیقات کاآغازکردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال آٹھ جولائی کو جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو ایبے پر بھی ایک تقریب کے دوران فائرنگ کی گئی تھی جس سے وہ ہلاک ہو گئے تھے۔