ایک نیوز:مودی کے تابوت میں ایک اور کیل ،قابض بھارتی جموں وکشمیر کےسابق گورنر ستیہ پال ملک نے پلوامہ حملے کا بھانڈا پھوڑ دیا پلوامہ حملے میں پاکستان پر الزامات عائد کرنے والی مودی سرکار اپنے ہی مہروں سے مات کا شکار،پلوامہ حملے خود کرواکر پاکستان پر الزام لگانے کی مودی چال بھوچال کا شکارہوگئی۔
قابض بھارتی جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نےنشریاتی ادارے”دی وائر“کوانٹرویودیتے ہوئے پلوامہ حملے سے متعلق چشم کشاہ انکشافات کردئیے
سابق گورنر جموں و کشمیر نےمودی سرکار اور اس کے قریبی مشیروں کی بھیانک تصویر کھینچ ڈالی۔ مودی سرکار کو حملے کا علم تھا لیکن مودی نے فوجیوں کو بچانے کے بجائے مروا دیا اور ملبہ پاکستان پر ڈال دیا۔
مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنرنے پلوامہ حملے کا بھانڈا پھوڑ دیا pic.twitter.com/oresCv7f2j
— AIK News News (@pnnnewspk) April 15, 2023
ستیہ پال ملک کاکہناتھاکہ جب میں نے معاملے کو اٹھایا تومودی نے مجھے پلوامہ حملے کے فوراََ بعد کوربٹ پارک سے باہر بلا لیا، مودی جی نے مجھے پلوامہ حملے پر خاموش رہنے کو کہا اور اس بات کا ذکر کسی سے نہ کرنے کو کہا، نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر اجیت دوول نے بھی مجھے پلوامہ معاملے پر بات کرنے سے منع کر دیا تھا۔
سابق گورنرکامزیدکہناتھاکہ مجھے احساس ہو گیا تھا کہ پلوامہ ڈرامے کا مقصد صرف اور صرف بی جے پی کو انتخابات میں فائدہ پہنچانا تھا۔ مودی سرکار اور بی جے پی جموں و کشمیر میں سیاسی زلزلے کا باعث بن سکتی ہے ۔ میں یہ بات کھل کر کہہ سکتا ہوں کہ وزیراعظم مودی کو کرپشن سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔مودی جی جموں وکشمیر کے بارے میں بے خبر اور جہالت کی انتہا پر ہیں۔
ستیہ پال ملک کاکہناتھاکہ وزارتِ داخلہ کی کوتاہی کے سبب فروری 2019کے دوران پلوامہ میں بھارتی فوجیوں پر تباہ کن حملہ ہوا۔ اگست 2019 میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے دوران قابض بھارتی جموں و کشمیر کے آخری گورنر تھے۔