وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کر لیا

Apr 15, 2023 | 10:05 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر ایک بجے وزیر اعظم ہاؤس میں منعقد ہوگا جس کی صدارت شہباز شریف کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی سیاسی اور سپریم کورٹ کے فیصلوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں کابینہ پارلیمنٹ کی بالادستی یقینی بنانے کے لئے مختلف آپشنز اور حکمت عملی پر مشاورت کرے گی۔کابینہ کو وزیر قانون اور اٹارنی جنرل بریفنگ دیں گے،اجلاس میں کل ہونے قومی سلامتی کمیٹی کی بریفنگ پر بھی مزید غور ہوگا،کابینہ موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اہم فیصلے کرے گی،پارلیمنٹ پہلے ہی فنڈز بارے حکم نامہ کے خلاف قرارداد منظور کرچکی۔

مزیدخبریں