آئی ایم ایف کا پاکستان کےدوست ممالک کی طرف سےمالی امدادکےاعلان کا خیرمقدم

آئی ایم ایف کا پاکستان کےدوست ممالک کی طرف سےمالی امدادکےاعلان کا خیرمقدم
کیپشن: آئی ایم ایف کا پاکستان کےدوست ممالک کی طرف سےمالی امدادکےاعلان کا خیرمقدم

ایک نیوز: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے اہم دوست ممالک کی طرف سے مالی امداد کے حالیہ اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف مشن چیف پاکستان نیھتن پورٹر نے کہا کہ پاکستانی وفد اور آئی ایم ایف سٹاف کی حالیہ ملاقاتوں میں مضبوط پالیسیوں کو برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پالیسیز پر عمل درآمد کی کوششوں میں مدد کیلئے خاطر خواہ مالی اعانت کے حصول کی ضرورت پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

نیتھن پورٹر کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پاکستانی حکام کی ان کوششوں کی حمایت کر رہا ہے اور ادارہ جلد از جلد ضروری مالیاتی یقین دہانیاں حاصل کرنے کا منتظر ہے تاکہ نویں اقتصادی جائزے کی کامیاب تکمیل کی راہ ہموار ہو۔

دریں اثنا آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر جہاد آزور کا کہنا کہ پاکستان اہم موڑ پر کھڑا ہے معاشی استحکام کے لئے فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت ہے ۔
واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈائریکٹر آئی ایم ایف جہاد آزور کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جو حالیہ پالیسیاں اختیار کی ہیں وہ درست سمت میں ہیں موجودہ صورت حال میں مہنگائی پر قابو پانا ضروری ہے۔