کراچی چڑیا گھر میں ہتھنی نورجہاں کی حالت تشویشناک

کراچی چڑیا گھر میں ہتھنی نورجہاں کی حالت تشویشناک
کیپشن: The condition of elephant Noorjahan in Karachi Zoo is critical(file photo)

ایک نیوز: کراچی کے چڑیا گھر میں ہتھنی نور جہاں کی حالت تشویش ناک ہے۔

ڈائریکٹر چڑیا گھر کنور ایوب کا کہنا ہے کہ اگلے 3 دن ہتھنی کی طبیعت کے حوالے سے اہم ہیں۔

چڑیا گھر انتظامیہ کا کہناہے کہ ڈاکٹرز ہتھنی کو وٹامن کی ڈرپ لگا رہے ہیں تاکہ ہتھنی دوبارہ اپنے پیروں پرکھڑی ہو،پچھلے کئی ماہ سے نورجہاں اپنے کمزور پیروں سے کھڑی تھی۔

یاد رہے کہ کراچی چڑیا گھر کی پناہ گاہ میں موجود ہتھنی جوڑوں کے درد کی وجہ سے پچھلی ٹانگوں پر وزن ڈالنے سے معذور ہو گئی تھی۔

ہتھنی کے علاج کے لیے بیرون ملک سے ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم کو کراچی بلایا گیا تھا۔

جمعرات کو نور جہاں خشک تالاب میں گر گئی تھی جسے کرین کی مدد سے باہر نکالا گیا تھا۔