ماسکو: فن لینڈ کے سفارتخانے کو موصول خط سے نامعلوم سفوف برآمد

ماسکو: فن لینڈ کے سفارتخانے کو موصول خط سے نامعلوم سفوف برآمد
کیپشن: Moscow: The letter received by the Embassy of Finland contained unknown documents(file photo)

ایک نیوز: ماسکو میں واقع فن لینڈ کے سفارتخانے کو ایک خط موصول ہوا، جس میں نامعلوم سفوف تھا، اس متعلق سفارتخانے نے روسی حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

روس اور فن لینڈ کے درمیان تعلقات اس وقت تیزی سے تنزلی کا شکار ہوئے جب فن لینڈ نے 4 اپریل کو باضابطہ طور پر نیٹو میں شمولیت اختیار کی۔

دونوں ممالک کے درمیان 1340 کلومیٹر طویل مشترکہ سرحد ہے۔

جمعرات کو فن لینڈ کے سفارتخانے کو تین خطوط موصول ہوئے جن میں سے ایک میں سفوف تھا۔

روس کی خبر ایجنسی کے مطابق فن لینڈ کی وزارت خارجہ کے سیکیورٹی ضوابط کے مطابق ان خطوط کو روس کے سرکاری اداروں کے افسران کے حوالے کیا گیا جو اس کی تحقیقات کریں گے۔

سفارتخانے نے کہا کہ اس نے روس کی وزارت خارجہ کو بھی اس متعلق اطلاع دے دی ہے۔