پاکستان کی حالیہ پالیسیاں درست سمت میں ہیں، ڈائریکٹر آئی ایم ایف

پاکستان کی حالیہ پالیسیاں درست سمت میں ہیں، ڈائریکٹر آئی ایم ایف
کیپشن: Pakistan's recent policies are in the right direction, says IMF director(file photo)

ایک نیوز: عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کے ڈائریکٹر جہاد آزور کا کہنا ہے کہ پاکستان آج اہم موڑ پر ہے، معاشی استحکام کے لیےفیصلہ کن اقدامات کی ضرورت ہے۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  ڈائریکٹر آئی ایم ایف جہاد آزور نے کہا کہ   پاکستان نے جو حالیہ پالیسیاں اختیار کیں وہ درست سمت میں ہیں، موجودہ صورتحال میں مہنگائی پرقابو پانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کی شرح کو برقرار رکھنا بھی ضروری ہے تاکہ کسی بیرونی جھٹکے سے بچا جائے۔

ڈائریکٹر آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، پروگرام مکمل کرنے کے لیے فنانسنگ ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ برسوں سے بہت سے پروگرامز کے ذریعے پاکستان کو سپورٹ مہیا کی۔