بھارت وزیراعلیٰ کا پوسٹر دیوار سے ہٹانے پر کتے کیخلاف مقدمہ درج

بھارت وزیراعلیٰ کا پوسٹر دیوار سے ہٹانے پر کتے کیخلاف مقدمہ درج
کیپشن: A case was registered against the dog for removing the poster of the Chief Minister of India from the wall (file photo)

ایک نیوز: بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈی کا پوسٹر دیوار سے ہٹانے پر کتے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وجے وادا شہر کی گلی میں رات کے وقت ایک کتا اپنے دانتوں کی مدد سے چھوٹی سی دیوار پرآندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈی کے لگے  پوسٹر کو ہٹاکر بھاگ جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تیلگو دیشم پارٹی( ٹی ڈی پی) کے رہنما دساری اُدیا نے آندھرا پردیش کے ضلع انکاپالی کے مقامی پولیس اسٹیشن میں پوسٹر ہٹانے والے کتے کے خلاف شکایت درج کروائی۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ کتے کی اس حرکت سے وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈی کی بے عزتی ہوئی ہے،جلد سے جلد ملزم کو گرفتار کیا جائے۔

 ٹی ڈی پی کے رہنما نے کہا کہ جنہوں نے کتے کو پوسٹر ہٹانے کی ہدایت کی وہ اصل قصور وار ہیں۔