عدالت نے ملزم سے منشیات برآمدگی کے دوران ویڈیو بنانا لازمی قرار دیدیا

Apr 15, 2023 | 02:45 AM

ایک نیوز: پشاورہائیکورٹ نے منشیات کے مقدمات میں ملزم سے منشیات کی برآمدگی کے دوران ویڈیو بنانے کو لازمی قرار دے دیا۔ 

پشاور ہائیکورٹ نے پولیس، ایکسائز، اے این ایف اور کسٹمزکو ملزم سے منشیات برآمدگی کے دوران ویڈیو بنانا لازمی قرار دیا۔

15 اپریل سے منشیات برآمدگی کے کیسز میں ویڈیو دیکھنا لازمی ہوگا۔

پشاور ہائیکورٹ نے متعلقہ محکموں کیلئے کیمروں کی خریداری سے متعلق صوبائی حکومت کو ہدایت جاری کرتے ہوئے تمام ڈسٹرک اینڈ سیشن ججز کو 15 اپریل سے آبزرویشن کے مطابق کیسز کو چلائے جانے کا حکم دیا۔

 پشاور ہائیکورٹ نے نومبر میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو سرکولیشن کے ذریعے اس عمل سے آگاہ کیا تھا۔

مزیدخبریں