بھارت کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 ارب ڈالر کا اضافہ ہوگیا

بھارت کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 ارب ڈالر کا اضافہ ہوگیا
کیپشن: India's foreign exchange reserves increased by 6 billion dollars(file photo)

ایک نیوز: بھارت  کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 7 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں 6.306 ارب   ڈالر بڑھ کر 584.755 ارب ڈالر ہو گئے۔ بھارت کے مرکزی بینک کے مطابق دو ہفتے کے بڑھتے ہوئے فاریکس ذخائر کے استعمال کے  رجحان  میں  329 ملین ڈالر کی کمی ہوئی اور یہ 578.45 ارب ڈالر پر آگئے۔ واضح رہے کہ اکتوبر 2021 میں ملک کے  فاریکس ذخائر  645 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے زر مبادلہ ذخائر میں کمی آرہی ہے کیونکہ مرکزی بینک نے عالمی پیشرفت کی وجہ سے پیدا ہونے والے دباؤ کے درمیان روپے کے دفاع کے لیے زر مبادلہ کے ذخائر کا استعمال کرنا شروع کیا تھا۔

مرکزی بینک کے مطابق 7 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے لیے غیر ملکی کرنسی کے اثاثے، جو کہ ذخائر کا ایک بڑا حصہ ہے، 4.74  ارب   ڈالر بڑھ کر 514.431  ارب   ڈالر تک پہنچ گئے۔ اس کے علاوہ سونے کے ذخائر 1.496 ارب   ڈالر بڑھ کر 46.696  ارب   ڈالر ہو گئے۔