اوورسیز پاکستانیوں کو بیرون ملک سے اپنے کیسز میں ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کروانے کی اجازت سمیت مختلف تجویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ سپیشل کورٹس میں اس بات کو بھی یقینی بنائیں گے کہ کورٹس میں اوورسیز پاکستانیوں کے کیسز سالوں نہ چلیں بلکہ ان کے فیصلوں کے لیے وقت کی حد بھی مقرر ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی قوم کا سر مایہ ہیں ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سمیت عدلیہ کا اوورسیز پاکستانیوں کو انصاف کی فراہمی کیلئے کردار قابل تحسین ہے۔ اہم اجلاس بدھ کے روز گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی زیر صدارت گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہوا۔