آنکھوں سے کورونا کی تشخیص کرنے والی ایپ تیار

Apr 15, 2021 | 14:53 PM

admin
برلن: سائنسدانوں نے تین منٹ میں آنکھوں سے کورونا کی تشخیص کرنے والی ایپ تیار کر لی ۔ ایپ سے آنکھ کو اسکین کر کے تین منٹ میں ٹیسٹ کے نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میونخ کی ایک کمپنی آنکھ کے اسکین سے کورونا کی تشخیص ممکن بنانے کے لیے پرامید ہے اور کمپنی کی جانب سے ایپ بھی تیار کی گئی ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کے تیار کردہ ٹیسٹ میں آنکھ کو اسکین کیا جاتا ہے اور تین منٹ میں ٹیسٹ کے نتائج موصول ہوجاتے ہیں۔

سیمک آر ایف کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر ولف گروہر کا کہنا ہے کہ اس اسکینگ ایپ کو امریکہ میں اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ مل کر تیار کیا گیا ہے اور پرامید ہیں کہ ایپ کو استعمال کرنے کی منظوری ملنے کے بعد وہ اسے آئندہ ماہ سے استعمال کے لیے فراہم کرنے لگیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس ایپ میں اسمارٹ فون سے لی گئی آنکھ کی تصویر کو استعمال کیا جاتا ہے اور علامتی سوزش (پنک آئی) کے ذریعے وائرس کی تشخیص کی جاتی ہے۔ ہم گلابی رنگ کے مختلف شیڈز میں سے کورونا کی تشخیص کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ایپ میں 70 ہزار کو ٹیسٹ کیا جاچکا ہے اور یہ ایپ ایک سیکنڈ میں 10 لاکھ سے زائد اسکین پراسیس کرسکتی ہے، ایپ کو فٹبال میچوں اور کنسرٹ میں آنے والوں کی ٹیسٹنگ کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
مزیدخبریں