حکومت کا کل آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ، ارکان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

حکومت کا کل آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ، ارکان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت
کیپشن: Government's decision to bring constitutional amendment tomorrow, instructions to members to ensure attendance

ویب ڈیسک:حکومت نے کل (اتوار کو) آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، عشائیہ میں ایم کیو ایم ، باپ، نیشنل پارٹی اور دیگر اتحادیوں نے شرکت کی،اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے شرکا کو آگاہ کر دیا، ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ارکان کو کل پارلیمنٹ میں اپنی حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

قومی اسمبلی ذرائع کے مطابق آئینی ترمیم تین سے چار صفحات پر مشتمل ہے، آئینی ترمیم پیش کرنے کا معاملہ  قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ایجنڈے میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ آئینی ترمیم قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس میں ضمنی ایجنڈے میں ٹیک اپ کیا جائے گا۔

دوسری جانب ذرائع نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ مجوزہ آئینی ترامیم پیکیج مسلم لیگ ن کے صدر محمد نوازشریف کا  بھی کل قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کا امکان ہے۔