پاکستان جنوبی افریقہ ویمنز ٹی 20 سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان

Sep 14, 2024 | 18:16 PM

ویب ڈیسک: پاکستان جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق تینوں میچز 16، 18 اور 20 ستمبر کو ملتان میں کھیلے جائیں گے، شائقین کا داخلہ مفت ہوگا، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والی ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پانچ رکنی کمنٹری پینل اور ایک پریزینٹر ہوں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بازید خان، اعجاز احمد، حجاب زاہد، کائنات امتیاز اور ثنا میر سیریز کے کمنٹری پینل کا حصہ ہیں جبکہ سویرا پاشا پریزینٹر کے فرائض انجام دیں گی۔ 

مزیدخبریں