عوام اس وقت سازش اور گالم گلوچ کیساتھ نہیں کھڑے ہیں:بلاول بھٹو

Sep 14, 2024 | 16:08 PM

ایک نیوز:قومی اسمبلی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام اس وقت سازش اور گالم گلوچ کے ساتھ کھڑے نہیں ہیں ،پاکستان کے عوام اس وقت قیدی نمبر آٹھ سو چار کے ساتھ کھڑے نہیں ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ہارتے ہیں اور اتحادی جماعتیں جیتتی ہیں کل رات پورے پاکستان نے اس شخص کا بیان پڑا ہے اس شخص نے سیاست چمکانے اور ریلیف لینے کیلئے آئینی اداروں پر حملے کیے ہیں، پی ٹی آئی تحقیقات کرے کہ یہ واقعی خان کا بیان ہے یا نہیں کل تک تو ہم مثبت سمت میں جارہے تھے اس شخص نے جمہوریت پر حملہ کیا ہے۔
بلاول کا کہنا تھا کہ خان صاحب نےتوہین عدالت کی ہے اور آرمی چیف پر الزامات لگائے ہیں اگر خان نے بیان دیا ہے تو آئین کے تحت نتائج کو بھگتنا پڑے گا ، خان صاحب اور ان کی جماعت کیلئے مسئلے بنیں گے اگر یہ بیان انہوں نے نہیں دیا تو قائد حزب اختلاف وضاحت دے کیا یہ ٹویٹر اکاؤنٹ علی امین یا شیر افضل مروت چلا رہا تھا یہ مشق عدم اعتماد کے دنوں سے چل رہی ہے۔
امین یا شیر افضل مروت چلا رہا تھا یہ مشق عدم اعتماد کے دنوں سے چل رہی ہے    
بلاول بھٹو نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی ،بطور ڈی جی آئی ایس آئی موجودہ آرمی چیف نے بانی تحریک انصاف کی کرپشن پکڑی تھی ،کرپشن پر ایکشن کی بجائے انٹیلی جنس چیف کو تبدیل کر دیا گیا۔    

مزیدخبریں