سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی 

سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی 
کیپشن: Gold prices hit new highs

 ایک نیوز: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔
  سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا ہے، سونا 2 لاکھ 66 ہزار 300 روپے فی تولہ ہوگیا ،10 گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
10 گرام سونا 2 لاکھ 28 ہزار 309 روپے پر پہنچ گیا ، عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کے اضافے سے 2577 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 950 روپے پر مستحکم ہے۔