ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی :بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی :بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی
کیپشن: Asian Hockey Champions Trophy: India defeated Pakistan

ایک نیوز: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔
پاکستان کی طرف سے ایک گول احمد ندیم نے کیا جبکہ بھارت کی طرف سے دونوں گول ہرمن پریت سنگھ نے کیے۔
خیال رہے کہ بھارت اور پاکستان پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کولیفائی کر چکے ہیں اوربھار ت پوائنٹس ٹیبل پر پہلے جبکہ پاکستان دوسرے نمبر پر ہے، قومی ٹیم کو ایونٹ میں پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔