ایک نیوز: کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں پولیس وین کے قریب دھماکہ ہوا ہے،ھماکے میں دو پولیس اہلکار جاں بجق جبکہ ایک زؑخمی ہو گیا ہے۔
کچلاک دھماکے میں شہید ہونےوالوں سے ایک اہلکار کی شناخت اے ایس آئی زین خان کے نام سے ہوئی ہے،دھماکے میں دوسرا شہید ہونے والا اہلکار کانسٹیبل اور زخمی ڈرائیورہے۔
حکومت بلوچستان نے کچلاک میں پولیس وین پر دھماکے میں اے ایس آئی اور اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے، ترجمان صوبائی حکومت نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، کچلاک میں پولیس وین کے قریب دھماکہ قابل مذمت ہے۔