ایک نیوز: سعودی عرب کے شہر ریاض میں منعقدہ عالمی اے آئی سمٹ میں پاکستان نے شرکت کی۔
پاکستان کے چار ممتاز آئی ٹی ایکسپرٹ نے عالمی اے آئی کانفرنس میں شرکت کی،ترجمان پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستانی آئی ٹی ایکسپرٹ کی خدمات کا کانفرنس میں اجاگر ہونا قابل فخر ہے۔
ترجمان آئی ٹی ایکسپرٹ یاسر ایاز، شعیب الرحمان،محمد حازق،طارق خان نے کانفرنس میںخصوصی سیشنز میں اپنی بصیرت کا اظہار کیا ،ترجمان کے مطابق سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر نے اس موقع پر ایک نیٹ ورکنگ عشاہیہ کا اہتمام کیا، عشاہیہ میں سعودی عرب میں پاکستانی آئی ٹی سوچ کے رہنماؤں کو مدعو کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق عالمی اے آئی کانفرنس میں پاکستان اور بین الاقوامی اے آئی کمیونٹی کے درمیان نیٹ ورکنگ اور تعاون کو بڑھانے کا بہترین موقع فراہم کیا، کانفرنس کا مقصد ماہرین، کارپوریٹ لیڈ رز ، پالیسی سازوں سے ملکر اے آئی کے مستقبل کو باہمی تعاون سے تشکیل دیا جا سکے۔