رواں ہفتے بھی یوٹیلیٹی سٹورز اوپن مارکیٹ کی نسبت مہنگےرہے

رواں ہفتے بھی یوٹیلیٹی سٹورز اوپن مارکیٹ کی نسبت مہنگےرہے
کیپشن: This week too, utility stores are more expensive than the open market

 ایک نیوز:رواں ہفتے بھی یوٹیلیٹی سٹورز اوپن مارکیٹ کی نسبت بہت مہنگےرہے۔
 مارکیٹ اور سٹورز پر آٹے کی قیمت میں فرق 57.08 فیصد تک پہنچ گیا ، یوٹیلیٹی سٹورز پر 20 کلو کا تھیلا اوپن مارکیٹ کی نسبت 996 روپے مہنگا ، یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2740 روپے میں فروخت ہوا۔
 دستاویز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں 20 کلو کا تھیلا 1744 روپے میں دستیاب ہے، یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی اوپن مارکیٹ کی نسبت 12.72 روپے مہنگی فروخت پو رہی ہے، اوپن مارکیٹ میں چینی 142 یوٹیلیٹی سٹورز پر 155 روپے میں فروخت ہوئی۔
اوپن مارکیٹ کی نسبت یوٹیلیٹی سٹورز پر سیلا چاول39روپے مہنگے سٹور پر سیلا چاول345عام مارکیٹ میں305روپے میں دستیاب ہے، یوٹیلیٹی سٹورز پر دال مسور اوپن مارکیٹ کی نسبت 17روپے مہنگی عام مارکیٹ میں دال مسور312یوٹیلیٹی سٹورز پر 330 روپے فروخت ہو رہی ہے۔