ایک نیوز: ژوب ڈیرہ اسماعیل خان میں قومی شاہراہ پردانہ سر کے مقام پربس کھائی میں جا گری ، حادثہ میں 4افراد جاں بحق جبکہ 24زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ میں 15زخمیوںکی حالات تشویشناک ہے ،زخمیوں کو سول ہسپتال ژوب منتقل کردیا گیا ہے، حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا ،مسافر بس اسلام آباد سے براہ راست ڈیرہ اسماعیل خان کوئٹہ جاری رہی تھی۔
حکومت بلوچستان کا دانہ سر کے مقام پر بس حادثے پر اظہار افسوس،تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ، تر جما ن حکومت بلوچستان کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے ، تمام زخمیوں کو پولیس اور لیویز کی گاڑیوں میں ژوب ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔