پاکستان کیخلاف میچ کیلئےبھارتی ٹیم مضبوط ہے:سابق اولمپیئن توقیر ڈار

Sep 14, 2024 | 09:41 AM

ایک نیوز: سابق اولمپیئن توقیر ڈارنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف میچ کے لیے بھارتی ٹیم مضبوط ہے،سابق اولپمیئن نے پاک بھارت ٹاکرے کو اعصاب کی جنگ قرار دیا ہے۔
  سابق اولمپیئن کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف اچھے کھیل کا مظاہرہ کر سکتی ہے، بھارتی ٹیم کی اصل طاقت ان کا کپتان ہیں جسے پاکستان کو قابو کرنا ہوگا، پاکستان اور بھارت کے درمیان اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ 
توقیر ڈار نے کہا کہ بھارتی ٹیم نے اولمپکس میں برانز میڈل جیت رکھا ہے،طاہر زمان کی کوچنگ میں پاکستان ٹیم سے اچھے کھیل کی توقع ہے۔

مزیدخبریں