برطانوی وزیر اعظم کی امریکی صدر بائیڈن سے ون آن ون ملاقات

Sep 14, 2024 | 09:25 AM

ایک نیوز:امریکی میڈیا کا کہنا ہےبرطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کی وائٹ ہاؤس آمد ہوئی، برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کی امریکی صدر جو بائیڈن سے ون آن ون ملاقات20منٹ تک جاری رہی۔
امریکا اور برطانیہ نے روسی صدر پیوٹن کی دھمکیوں کو نظر انداز کر دیا،روس یوکرین جنگ کے باعث بڑی جنگ کا خطرہ نہیں،روس کے اندر یوکرینی میزائل حملوں کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےلاس اینجلس میں نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ امریکی عوام کیلئے سادہ سا پیغام ہے کملا ہیرس پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا، بائیڈن انتظامیہ نے کیلیفورنیا کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جوبائیڈن انتظامیہ کی نا اہلی کی سزا امریکی عوام بھگت رہے ہیں،ڈیموکریٹس نے ہزاروں تارکین وطن کو امریکا میں جگہ دی،تارکین وطن ہمارا بیڑا غرق کر رہے ہیں۔    

مزیدخبریں