ایک نیوز: بھارت میں 30 طلبا کو لے جانے والی کشتی دریا میں الٹ گئی جن کی تلاش میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے ضلع مظفر پور کے دریا میں ایک کشتی الٹ گئی جس میں 30 افراد سوار تھے۔ کشتی میں زیادہ تعداد طلبا کی تھی۔
امدادی کاموں کے دوران 20 کو دریا سے بحفاظت نکال لیا گیا تاہم 10 سے زائد طلبا دریا میں دور تک بہہ گئے جن کی تلاش میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
اس دریا کو عبور کرنے کے لیے مقامی افراد کشتی کا استعمال کرتے ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے جس کے باعث کشتی الٹ گئی۔