پرویز خٹک کا عام انتخابات میں تاخیر پر خوشی کا اظہار

Sep 14, 2023 | 21:41 PM

ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عام انتخابات لیٹ ہونے سے ہمیں خوشی ہوگی، الیکشن لیٹ ہونے سے ہمیں تیاری کرنے کا مزید موقع مل جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ میرے پرانے لوگوں سے کوئی رابطے نہیں، انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن ہی وضاحت کرسکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ غلط ہے کہ ہمیں پی ٹی آئی کی وجہ سے ووٹ ملا،ہمارا اپنا ووٹ بینک ہے۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی واپسی کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا، ہم لوگوں کے پاس جائیں گے، انہیں ملک کو لوٹنے والوں کے بارے میں بتائیں گے، ہم نے کسی کے کہنے پر پارٹی نہیں بنائی۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی واپسی کے بارے میں کچھ نہیں جانتا، نوازشریف کو سزا ہوئی تھی واپس آکر عدالت میں کیسز کا سامنا کریں گے، چیئرمین پی ٹی آئی کا معاملہ بھی عدالت میں ہے اور وہیں فیصلہ ہوگا۔ 

انہوں نے واضح کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے تعلقات کا قصہ ختم ہوگیا، پی ٹی آئی کی قیادت اب شاید بشریٰ بی بی سنبھالیں، چیئرمین پی ٹی آئی اپنے کسی ساتھی پر اعتماد نہیں کرتے۔

مزیدخبریں