ایک نیوز: عام انتخابات میں نتائج مرتب کرنے کیلئے بنائے گئے الیکشن مینجمنٹ سسٹم میں خامیاں سامنے آگئیں، الیکشن مینجمنٹ سسٹم کے لئے آپریٹرز کی ٹریننگ جاری ہے۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن مینجمنٹ سسٹم میں خامیاں اور اوورلوڈڈ سسٹم ہے، الیکشن مینجمنٹ سسٹم کا کوئی پائلٹ پراجیکٹ نہیں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کسی بھی نئے سسٹم کو ضمنی انتخابات میں ٹیسٹ کیا جاتا ہے، الیکشن مینجمنٹ سسٹم کا پائلٹ پراجیکٹ کئے بغیر سیاسی جماعتوں کو اعتماد کیسے حاصل ہو گا؟۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن مینجمنٹ سسٹم کی ٹریننگ کے دوران خامیوں کی نشاندہی کو جلد درست کر دیا جائیگا، ہمارے سسٹم میں کوئی مسئلہ نہیں، سب کچھ بہترین چل رہا ہے۔