انٹربینک میں ڈالر86 پیسے سستا، اسٹاک ایکسچینج میں بھی بہتری

انٹربینک میں ڈالر86 پیسے سستا، اسٹاک ایکسچینج میں بھی بہتری
کیپشن: Dollar 86 paise cheaper in interbank, improvement in stock exchange too

ایک نیوز: ڈالر کی بڑھتی قیمت کے پر پاکستانی روپے نے کتر دیے۔ کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر سستا ہوگیا جبکہ اسٹاک ایکسچینج میں بھی بہتری دیکھنے کو آئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 86 پیسے سستا ہوگیا۔ انٹربینک میں ڈالر 298.82 روپے سے کم ہوکر 297.96 روپے پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کاروبار کے اختتام پر 3 روپے سستا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 298 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر تیزی دیکھنے میں آئی۔ مارکیٹ 59 پوائنٹس کے اضافے سے 45 ہزار 650 پوائنٹس پر بند ہوئی۔ دن بھر مجموعی طور پر 315 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔

148 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 137 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 45,776 جبکہ کم ترین سطح 45,581 رہی۔