12ربیع الاول کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات کی پیشگوئی

12ربیع الاول کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات کی پیشگوئی
کیپشن: When will 12th of Rabi'ul Awal be? Astronomers' predictions

ایک نیوز: متحدہ عرب امارات میں ربیع الاوّل کا چاند 16 ستمبر کو نظر آنے کا امکان ہے جب کہ قومی فلکیاتی ادارے نے یکم رمضان المبارک اور عید الفطر کی تاریخوں کی بھی ابھی سے پیشن گوئی کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فلکیاتی سوسائٹی نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ربیع الاوّل کا چاند 16 ستمبر کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ ماہرین فلکیات نے امارات میں رمضان اور عید کی ممکنہ تاریخوں کا بھی اعلان کردیا۔

اماراتی فلکیاتی بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین ابراہیم الجرون کا کہنا تھا کہ آئندہ برس مارچ کے دوسرے ہفتے میں ماہ رمضان کے آغاز کا امکان ہے اور عید الفطر 10 اپریل کو ہوگی۔