اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا
کیپشن: State Bank of Pakistan has announced a new monetary policy

ایک نیوز: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا ہے اور شرح سود کو 22 فیصد پر برقرار رکھا ہے۔

مرکزی بینک نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ 2 ماہ کے لیے شرح سود 22 فیصد پر برقرار رہے گی۔

اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ مئی میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد کی رفتار سے بڑھ رہی تھی جبکہ اگست میں مہنگائی کی شرح 27.4 فیصد رہی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اگرچہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے مگر مہنگائی کم ہونے کا تخمینہ ہے۔

’مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے 27 فیصد پر آنے کی وجہ سے پالیسی ریٹ برقرار رکھا گیا ہے‘۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 31 جولائی کو مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا گیا تھا، اور تب بھی شرح سود کو 22 فیصد پر برقرار رکھا گیا تھا۔

شرح سود 21 فیصد سے بڑھا کر 22 فیصد کرنے کا فیصلہ 26 جون کو ہوا تھا جب مرکزی بینک نے مانیٹری پالیسی جاری کی تھی۔